آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ4 ہزار سے زائد


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ2 لاکھ43 ہزار859 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ4 ہزار410ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 85ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ53 ہزار495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 437افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 77ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کےامریکا میں 14 لاکھ 15ہزار 184 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 825 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 93 ہزار 456کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 254 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 568زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 73 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 437 ہو چکی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ںکورونا سے 16 ہزار 487 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 197ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 550ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 151ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 850مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 343ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 317ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 79 ہزار 419رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 509ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 71ہزار 982ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 738 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 310رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 508 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 22 ہزار 669 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 26 ہزار648 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 16ہزار 852ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 551 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82ہزار 493تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 512 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ زیادہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں چین، فرانس، سعودی عرب، ترکی اور جرمنی سے بھی آگے نکل کر 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 3ہزار 557 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید49 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار617 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے ملک میں95 ہزار407 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید