• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا سے اموات 4 ہزار 600 سے متجاوز


پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ زیادہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں چین، فرانس، سعودی عرب، ترکی اور جرمنی سے بھی آگے نکل کر 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 3ہزار 557 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید49 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار617 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے ملک میں95 ہزار407 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ80 ہزار446 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 269 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 74 ہزار 202 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 681 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 380 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 922 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 ہزار 395 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 127 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 376مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 116افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 423 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 24 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 27 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 28 مریض وفات پا چکے ہیں۔

تازہ ترین