• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ خودکش طرز کا تھا جس میں ملوث ملزمان نے زندہ واپسی مشن میں شامل نہیں رکھی تھی۔

سی ٹی ڈی کے ماہر تفتیشی افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کیے گئے سامان میں بھاری تعداد میں دستی بموں اور جدید ہتھیاروں کے علاوہ پانی کی بوتلیں بھنے ہوئے چنے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

انچارج انسداد دہشتگردی ونگ راجا عمر خطاب نے کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں گھسنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے طویل دورانیے تک لڑنے کا سامان جمع کر رکھا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک


یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی مذمت

دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی کار پولیس ریکارڈ میں کلیئر ہے۔ دہشت گردوں نے اسی طرح کی کارروائی کراچی میں چینی قونصل خانے میں کی تھی۔ 

تازہ ترین