• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں چینی قانون کیخلاف احتجاج، 53 افراد گرفتار

ہانگ کانگ (جنگ ڈیسک) ہانگ کانگ کی پولیس نے گزشتہ روز چین کی مرکزی حکومت کے قومی سلامتی کے قانون کےمنصوبے کے خلاف نسبتاََ پرامن احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد کم از کم 53 افراد کو گرفتار کرلیا۔قومی سلامتی کے قانون کے منصوبے کے خلاف خاموش احتجاج کرنے والےکولوون ضلع کے اردن سے مونگ کوک جانے والے سیکڑوں افراد کے ہمراہ مسلح پولیس موجود تھی ۔تاہم پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس کےبعد مونگ کوک میں ہنگامے پھوٹ پڑے ، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا۔ہانگ کانگ پولیس نے کہا کہ 53 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان پر غیر قانونی اجتماع کا الزام لگایا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل کچھ مظاہرین نے علاقے میں سڑکوں کی ناکہ بندی کرنے کی کوشش کی تھی۔

تازہ ترین