• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عفت عمر کا بلاول اور مریم نواز کو مشورہ

سپر ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو ایک ساتھ مل کر حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ نون ، فورسز کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالے۔

انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے  مشورہ دیا کہ پیپلز پارٹی پالیسی ترتیب دے اور مسلم لیگ نون ان پالیسیز پر عمل درآمد کروائے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو اپنے خاص لوگوں کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے جہاں متوسط طبقہ حکومت کے خلاف ہوگیا ہے وہیں شوبز ستارے بھی اپنے بیانات میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین