• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شہید سیکیورٹی گارڈ افتخار واحد کی بیٹی نے کہا ہے کہ والد پہلے میرے ہیرو تھے اب وہ قوم کے ہیرو ہیں۔

ونیزہ افتخار نے جیو نیوز سے گفتگو میں اپنے والد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد دہشت گردوں سے بہت بہادری سے لڑے۔

ونیزہ افتخار نے کہا کہ ہم پانچ بہن بھائی ہیں، ایک بھائی معذور ایک دل کا مریض ہے، میرے والد نے ہمیں کبھی کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

شہید سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی نے حکومت سے درخواست کی کہ میرے بھائی کو نوکری دی جائے۔

واضح رہے کہ شہید سیکیورٹی گارڈ افتخار واحدگذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے صرف چند منٹ کی کارروائی میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ایک پولیس اہلکار اور تین سیکورٹی گارڈ شہید ہوگئے تھے۔

دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔

تازہ ترین