چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ویڈیو سے منظر عام پر لانے والی طیبہ گل کی گاڑی پر جھنگ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی۔
طیبہ گل کے شوہر فاروق نول نے جیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل ٹارگٹ وہ اور طیبہ گل تھے لیکن اتفاق سے گاڑی بچوں کے پاس تھی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت گاڑی میں سہیل فاروق، عون فاروق اور جواد فاروق موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی کو گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش کی گئی، جب بچے نہ رکے تو ان پر فائر کیے گئے۔
واضح رہے کہ طیبہ گل اور فاروق نول کا نام پہلی بار میڈیا میں چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے آیا تھا۔