• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش ہے، کمیونٹی رہنما

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) پاکستان کی قومی سالمیت وقومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔ بھارت نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کا نیٹ ورک بچھا رکھا ہے ۔ حکومت پاکستان قومی اداروں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی انتطامات سخت کرے۔ اوور سیز کشمیر ی و پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑےہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی، سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد افسر، شفقت اقبال تبسم ، زاہد لقمان ، شہزاد کشمیر ی ودیگر کمیونٹی رہنمائوں نے کیا ۔ امجد امین بوبی نے کہا کہ کراچی میں سیکورٹی اداروں نے جس جرأت کے ساتھ دہشت گردوں کو واصل جہنم کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بچایا اوور سیز کشمیر ی و پاکستانی ان سیکورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی جرأت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے دفاعی ادارے دشمنوں کو سبق سکھانے کی جرأت رکھتے ہیں، امجد امین بوبی نے کہا پاکستان 22 کروڑ لوگوں کا ملک ہے،ہمارا مستقبل دو قومی نظریہ کے ساتھ وابستہ ہے جس کی بنیاد قائد اعظم محمد علی جناح نے اتحاد اتفاق نظم و ضبط کی بنیاد پر رکھی، انہوں نے کہا پاکستان کا تخفط کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیاکہ پاکستان میں دو قومی نظریہ کے فروغ کے لئے پورے ملک میں حکومتی سطح پر سمینار کا اہتمام کیا جائے تاکہ نوجوان نسل قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ ہوسکے ۔سرمایہ داروں، جاگیرداروں، وڈیروں ، بدعنوان سیاستدانوں نےغیرملکی اشاروں پر ملک کی سالمیت کو دائو پر لگادیا ہے۔ ان سیاستدانوں نے جمہوریت کو ذریعہ معاش بنا رکھا ہے ۔ تنظیم کے سرپرست اعلی ٰچوہدری محمد افسر نے کہا کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے واقعہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہا اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے، دہشت گرد کس طرح اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ چوہدری محمد افسر نے کہا درحقیقت بھارت کے حکمران مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے عالمی سطح پر توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے اندر دہشت گردی شروع کر ادی ہے۔ اس دہشت گردی کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے ۔ شفقت اقبال تبسم نے کہا سیکورٹی اداروں نے جس جرأت کے ساتھ دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا وہ قابل تحسین ہے۔ شہزاد کشمیر ی نے کہا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ پاکستان کے سیاستدانوں نےسقوط ڈھاکہ کے باوجود بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشوں سے سبق حاصل نہیں کیا ۔ شہزاد کشمیر ی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کو اقتصادی و معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتاہے۔ تنظیم کے مرکزی رہنما زاہد لقمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ کراچی میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے حکومت سخت اقدامات کرے ۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئےسنجیدگی سے توجہ دی جائے ۔ سندھ حکومت مرکز کے ساتھ تعاون کرے ۔

تازہ ترین