• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر اختیار بیگ پاک یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

کراچی(جنگ نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر انجم نثار نے معروف صنعتکار ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو FPCCI کی پاک یو اے ای بزنس کونسل کا 2020ء کیلئے چیئرمین مقرر کیا ہے۔پاک یو اے بزنس کونسل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی اہم کمپنیوں کے سربراہان ممبرز ہیں۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ 8 ڈائریکٹرز کے ساتھ کونسل کے حالیہ انتخابات میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ۔ پاک یو اے ای بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں منتخب ہونے والے دیگر ڈائریکٹرز میں ثاقب فیاض مگوں، عمیر اعظم، محمد اشرف قادری، اسد فیکٹو، خالد مسعود، زبیر حیدر شیخ، حاجی محمد رفیق پردیسی اور مقصود ناز شامل ہیں۔ اختیار بیگ متحدہ عرب امارات میں 35 برس سے کاروبار کررہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ حکومتی و کاروباری شخصیات سے اُن کے اچھے روابط ہیں جس کے باعث انہوں نے متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔
تازہ ترین