• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سےمعیشت تباہ،فریش مینڈیٹ کی بات مناسب نہیں، ہمایوں اختر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ کورونا سے معیشت تباہ ہے،فریش مینڈیٹ کی بات مناسب نہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ان کے پاس اب اکثریت نہیں ،اعتماد کا ووٹ لیں ،ان ہائوس چینج آسکتا ہے،ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کرکٹ بورڈ کے چیف بن جائیں ہار پہنائیں گے، ملک چلانا ان کے بس میں نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ وزیراعظم بات کرتے ہیں کہ اور آپشن نہیں ہے آپشن اس لیے نہیں ہے کہ مائنس ون کسی پارٹی میں آج تک چلا ہے سوائے آصف زرداری صدر تھے وہ وزیراعظم بن ہی نہیں سکتے تھے کوئی وجہ تھی پیچھے سے وہی ملک چلاتے رہے مائنس ون نہیں چلتا باقی پارٹیوں میں نون میں اور پیپلز پارٹی مین شاید چل جائے ان کے خاندان بیٹھے ہیں خاندان کا کوئی فرد آجائے گا پی ٹی آئی میں ایسا کچھ نہیں ہے پی ٹی آئی بنائی عمران خان نے اس کا ووٹ بینک ٹوٹل عمران خان کے ہاتھ میں ہے اس لیے آپشن نہیں ہے اس کے علاوہ اپوزیشن کو انتظار کرنا چاہیے اگلے الیکشن تک کا اس وجہ سے ہم بات کہتے ہیں کہ آپشن کوئی نہیں ہے۔آپشن کسی کے پاس کوئی نہیں ہے کیوں کہ یہ جو باتیں پیش کر رہے ہیں یہ ہونی نہیں ہے اس وجہ سے آپشن سرے سے ہے ہی نہیں،کورونا کی صورتحال میں معیشت تباہ ہو رہی ہے، بات فریش مینڈیٹ کی ہوتی ہے جو نامناسب ہے۔

تازہ ترین