• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی خریداری، شنگھائی الیکٹرک نے نئی پیشکش کردی

کے الیکٹرک کی خریداری، شنگھائی الیکٹرک نے نئی پیشکش کردی 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے چھٹی مرتبہ پیش کش کردی، اس حوالے سے درخواست اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے شیئرز کی خریداری کے لیے چھٹی مرتبہ دراخوست دے دی۔

شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کے 66.40 فیصد شیئرز کی خریداری کی پیش کش کی ہے۔شنگھائی الیکٹرک نے ریگولیٹری اتھارٹی کی منظور کے لیے چھٹی بار درخواست کی ہے جبکہ درخواست اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

شنگھائی الیکٹرک کے منیجر عارف حبیب گروپ نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا ، جس میں کے الیکٹرک کے اکثریتی حصص رکھنے والے ابراج گروپ کو پیشکش کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ نیپرا اور دیگر اداروں سے ریگولیٹری منظوری کے بعد حصص منتقل ہوسکیں گے، شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز انتظامی حقوق کے ساتھ خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے۔

شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے الیکٹرک کے 18 ارب 33 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 678 شیئرز کی خریداری کی پیش کش کی۔

یاد رہے چند روز قبل شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر پیشکش واپس لے لی تھی ، کے الیکٹرک کے اکثریتی حصص رکھنے والے ابراج گروپ نے سال 2016 میں شنگھائی الیکٹرک سے معاہدہ کیا تھا۔

تازہ ترین