• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی خطرات، سندھ سیکریٹریٹ میں سیکیورٹی سخت


دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

سندھ سیکریٹریٹ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں غیر متعلقہ افراد کی گاڑیوں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اہم شخصیات کے ساتھ پولیس موبائلز بھی سیکریٹریٹ میں داخل نہیں ہوں گی، صرف ٹوکن لگی گاڑیوں کو سیکریٹریٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلیٰ شخصیات کے ساتھ آنے والی پولیس موبائل سیکریٹریٹ میں کھڑی بھی نہیں کی جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سندھ سیکریٹریٹ کے ڈی اے ڈپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی

سندھ سیکریٹریٹ کراچی کی انتظامیہ کے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات پاکستان اسٹاک ایکسچینج واقعے کے بعد کی صورتِ حال میں جاری کی گئی ہیں ۔

تازہ ترین