• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غبن کی تحقیقاتی رپورٹ تیار

خیبر پختون خوا میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری ملازمین کے غبن کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غبن کرنے والے 10 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سروے میں خود کو سرکاری ملازمین ظاہر نہیں کیا تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملازمین سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے بھی ری کور کر لیے گئے ہیں، جبکہ شناخت چھپانے والے ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لاکھوں روپے غبن کا کیس

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دھوکا دہی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم وصول کیں، رقم وصول کرنے والے دیگر ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین