• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کی سڑکوں پر انوکھے فقیروں کو دیکھا جارہا ہے جنہیں 'سلور مین کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فقیر مقامی اسٹریٹ پرفارمر سے متاثر ہیں اور انہوں نے اپنے پورے جسم پر سلور رنگ کا پینٹ کر رکھا ہے جس سے یہ کسی دھات کی طرح نظر آتے ہیں۔

فقیروں کے مطابق انہوں نے اپنے پورے جسم کو دھاتی رنگ سے اس لیے رنگا ہے تاکہ لوگ ان سے متاثر ہو کر انہیں زیادہ پیسے دیں یا توجہ مبذول ہو جانے کی وجہ سے لوگ انہیں پیسے دیں۔

انڈونیشیا کے یہ فقیر اپنے جسم کو دھاتی رنگ سے رنگنے کے بعد ہاتھ میں ایک کارڈ باکس لے کر مصروف شاہراہوں اور گلیوں میں گشت کے لیے نکل جاتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان فقیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر ے گی اور لوگوں سے پیسے مانگنے پر ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

تازہ ترین