وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری طور پر بند کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد منیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ بھارت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کو دو قومی نظریہ کے خلاف پروپیگنڈا کر کے اسلام کا مذاق اڑا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت کے حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے ۔ کشمیر میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جب کہ ھمارے ارباب اقتدار اسلام آباد میں مندر کی تعمیر شروع کر رہے ہیں، ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ فوری منسوخ کر یں ۔ بھارت نے بابری مسجد پر قبضہ کر رکھا ہے ،حکومت پاکستان اسلام آباد میں مندر تعمیر کر کے اسلام کی کون سی خدمت کر رہی ہے ۔ مندر کی تعمیر کا مسئلہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے ۔