• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری رہنما محمد صدیق راٹھور کورونا میں مبتلا ہوگئے

کوونٹری ( نمائندہ جنگ) جے کے ایل ایف ( ترمبو) کےمتحرک کارکن اور آزاد کشمیر کی سیاست کے نڈر بے باک اور بھرپور صلاحیتوں کے مالک محمد صدیق راٹھور کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں صدیق راٹھور کورونا سے ابھی تک جنگ لڑ رہے ہیں، انکی بیماری کی خبر جوں ہی یورپ آزاد کشمیر اور برطانیہ پہنچی تو ہر شخص نے افسوس اور دکھ کے ساتھ ساتھ دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا تاکہ صدیق راٹھور جلد صحت یاب ہوں اور اپنے بڑے بھائی محمد ایوب راٹھور مرحوم کے ادھورے مشن کو جاری رکھ سکیں جو گزشتہ دنوں کووڈ 19 کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگئے ، محمد صدیق راٹھور نے اسپتال سے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں، انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے میرے بڑے بھائی اور آنٹی کورونا سے ہلاک ہوئی ہیں جن کا غم ابھی مندمل نہیں ہوا کہ مجھے اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا میری عوام سے اپیل ہے کہ میرے لیے خصوصی دعا کریں تاکہ بخیریت اپنوں میں واپس آ سکوں۔
تازہ ترین