• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ یوسف نے ہالی ووڈ کی آفر کیوں ٹھکرادی؟

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نےبولڈ سین فلمانے سے انکار کرتے ہوئے ہالی ووڈ سے آئی آفر ٹھکرادی ۔

سائرہ یوسف نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر  ایچ ایس وائے کے ٹاک شو ’ ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے‘ میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے دلچسپ موضوعات پر بات کی اور خود سے متعلق بہت سی ایسی باتیں بتائیں جو انہوں نے پہلے کبھی کسی شو میں نہیں شیئر کی تھیں ۔

انٹرویو کے دوران ایچ ایس وائے نے سائرہ یوسف سے سوال کیا  کہ کیا واقعے میں اُنہیں ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کوئی آفر ہوئی تھی اور آپ نے انکار کردیا ؟


 32 سالہ اداکارہ سائرہ یوسف کا جواب میں کہنا تھا کہ ’ اُنہیں ہالی ووڈ کی ایک فلم کی آفر آئی تھی ، اسکرپٹ ملنے پر اُنہیں معلوم ہوا کے اُن کا کردار بولڈ ہے ، اس لیے اُنہیں یہ آفر ٹھکرانی پڑی ۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ اُنہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی کردار ادا کرنے کے لیے بولڈ ہونا لازمی ہے۔‘

واضح رہے کہ سائرہ یوسف کی ایک بیٹی ’نورے‘ ہے، سائرہ کی 2012 میں شہروز سبزواری کے ساتھ شاد ہوئی تھی ۔ 

رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھی۔

تازہ ترین