• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 1496 نئے کیسز سامنے آگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10027 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے آج 1496 نئے کیسز سامنے آئے۔

صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں ابتک 481050 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبہ بھر میں 90721 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 1459 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 38354 مریض زیرعلاج ہیں۔ زیرعلاج مریضوں میں سے 36452 گھروں اور 298 آئسولیشن سینٹرز پر ہیں۔ اس کے علاوہ 1604 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 653 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ اس وقت کورونا وائرس کے 104 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ اسپتالوں میں داخل 1604 مریضوں میں سے 847 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، آج 982 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔ تاحال 50908 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  آج شہر کراچی میں 750 نئے کیسز سامنے آئے، جن کی ضلع وار تقسیم کچھ اس طرح ہے۔

ضلع شرقی میں 217، ضلع جنوبی میں 182، ضلع وسطی میں 129، ملیر میں 82، کورنگی میں 79 اور ضلع غربی میں 61 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔

جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع جو نئے مریض ہیں، ان کی ضلع وار تعداد یہ ہے۔ سکھر میں 44، سانگھڑ میں 44، بدین میں 41 اور گھوٹکی میں 40، خیرپور میں 29، ٹھٹھہ میں 26، قمبر میں 22 ، نوابشاہ میں 17، جامشورو میں 11، شکارپور میں 11، کشمور میں 7، لاڑکانہ میں 6، دادو میں 5، نوشہروفیروز میں 5، جیکب آباد میں 4 اور عمرکوٹ میں 3، ٹنڈو الہ یار میں 2، ٹنڈو محمد خان اور میرپورخاص میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اللّٰہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

تازہ ترین