• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس ماسک اور حفاظتی لباس کی ڈرون سروس کے ذریعے ترسیل


حال ہی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور وائرس سے بچنے کے لیے میکسیکن کمپنی نے ایک ڈرون سروس متعارف کرائی ہے جو اسپتالوں میں طبی سامان کی ترسیل کو یقینی بنا رہی ہے۔

اس سروس کے ذریعے اسپتالوں میں ماسک، گلوز، سینیٹائزرز اور حفاظتی لباس کو ڈرون کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے۔

میکسیکو میں میڈیکل ہیلتھ ورکرز کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا کہ انہیں حفاظتی لباس کی کمی کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ڈرون سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے کسی بھی اسپتال میں جلد از جلد چیزیں پہنچائی جارہی ہیں۔

ڈرون سروس کا آغاز کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم ناصرف وقت کی بچت کرنا چاہتے تھے بلکہ انسانوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کیے بغیر ہی اسپتالوں میں میڈیکل سپلائز پہنچانا چاہتے تھے تاکہ وائرس سے بچا جا سکے

تازہ ترین