• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر آنے اور واپس جانے کے دوران وردی نہ پہننے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ نے گزشتہ روز شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے قتل کے واقعہ کے بعد اہلکاروں کو ڈیوٹی پر آنے اور جانے کے دوران پولیس وردیاں نہ پہننے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

آئی جی سندھ کی جانب سے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ ڈیوٹی پر آنے اور جانے کے دوران وردی اور جوتےپہننے سے گریز کیا جائے اور مختلف راستے اختیار کئیے جائیں ۔ 

ڈیوٹی کے علاوہ کوئی افسر یا اہلکار وردی میں پایا گیا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ آئی جی سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افسران اور اہلکار اپنی سیکورٹی کا خیال رکھیں اور افسران بالا کے حکم کی پابندی کریں۔

تازہ ترین