آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایم 8 پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے: عاصم سلیم باجوہ

ایم 8 پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے: عاصم سلیم باجوہ 


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی گئی، عاصم سلیم باجوہ

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ 146 کلومیٹر طویل شاہراہ پر لاگت کا تخمینہ 26 ارب روپے ہے، منصوبے سے کیچ، آواران اور جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید