• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے 48گھنٹوں میں پنجاب میں آٹا بحران ختم کرنیکا حکم دیدیا

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم نے آٹے کی قلت 48گھنٹوں میں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اتوار کو روزنامہ جنگ میں شائع شدہ خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار‘ سینئر وزیر خوراک عبدالعلیم خان‘ سیکرٹری اسد الرحمان کو اپنے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے ہدایات جاری کیں کہ وہ آئندہ 48گھنٹوں میں پنجاب کی تمام مارکیٹوں میں آٹے کی فلڈنگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ حکم ملتے ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنے سینئر وزیر خوراک عبدالعلیم خان اور نئے صوبائی سیکرٹری خوراک اسد رحمان گیلانی کو ہفتہ وار چھٹی کے باوجود وزیراعلیٰ ہائوس لاہور طلب کیا اور انکے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آئندہ 48گھنٹوں میں پنجاب بھر کی دکانوں‘ مارکیٹوں میں آٹے کی فراہمی کو وافر کرنے کے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی شام ساڑھے 7بجے آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا‘ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عبدالرئوف مختار‘ انکی مرکزی قیادت جن میں سابق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار مٹو بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین