• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر ظفر نے اپنی صحت سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے طبی مشورے پر خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔‘

ڈاکٹر ظفر نے لکھا کہ ’مجھےکورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور میں احتیاطی تدابیر کر رہا ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم مجھے اپنی نیک خواہشات اور دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ساتھیوں کے لیے لکھا کہ ’آپ سب اپنا کام جاری رکھیں اور مجھے آپ پر بےحد فخر ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 762 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین