• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کے بعد کرکٹ میں بھی مصنوعی کراؤڈ کا شور لگایا جائے گا


فٹبال کے بعد کرکٹ میں بھی مصنوعی کراؤڈ کا شور لگایا جائے گا، کرکٹ میں فینز کا مصنوعی شور انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں استعمال ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کراؤڈ کا شور اور میوزک چلانے پر انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان اتفاق ہوا ہے۔

خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی شور کا مقصد کھلاڑیوں کو پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے، پس منظر شور کے لیے پرانے میچز کی آڈیو کو استعمال کیا جائے گا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

انگلینڈ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے خالی اسٹیڈیم میں میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، کورونا کی وبا کے دوران کھیلے جانے والے فٹبال مقابلوں میں بھی مصنوعی شور کا تجربہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین