آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دعا ہے بارشیں سب کیلئے باعثِ رحمت ہوں : شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ دعا ہے کہ یہ بارشیں ہمارے لیے باعث رحمت ہوں نا کہ پریشانیوں کا سبب بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی چھوٹی بیٹی عروہ کو اٹھائے بارش سے قبل موسم کو انجوائے کرتے ایک تصویر شیئر کی۔

سابق کپتان نے لکھا کہ موسم میں یک دم حیرت انگیز تبدیلی اور مون سون کی پہلی بارش کو وہ اپنی چھوٹی کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ شدید گرمی کے بعد بارشوں سے کراچی میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوگی۔‘

ساتھ ہی دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ یہ بارشیں ہمارے لیے پریشانی نہیں بلکہ رحمت کا باعث بنیں۔

انہوں نے مداحوں سے اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش ہوتے ہی جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا متعدد سڑکوں، چورنگیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کےنتیجے میں کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام جواب دے گیا، آدھے سے زیادہ شہر کو بجلی کی فراہمی پانچ گھنٹے سے زائد معطل رہی جبکہ بعض علاقوں میں رات گئے تک بحال نہ ہو سکی۔

کراچی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش جبکہ کرنٹ لگنے ، چھتیں و دیواریں گرنے اور دیگر حادثات میں 5 بچوں اور خاتون سمیت9 جاں بحق اور ایک بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید