• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیند کو چمکانا مشکل ہوگا، فاسٹ بولرز کیلئے مسائل ہوسکتے ہیں: یاسر شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ گیند کو چمکانا مشکل ہوگا، فاسٹ بولرز کیلئے مسائل ہوسکتے ہیں، ڈیوک بال کی وجہ سے اسپنرز کو کوئی ایشو نہیں ہوگا۔

ووسٹر میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ انگلینڈ آ کر ٹریننگ کر کے اچھا لگا، 3 ماہ گھر پر رہے،ٹور کا سن کر بہت خوش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس اچھی رہی، بولنگ میں مشکل نہیں ہوئی، ابھی یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ لگا رہے ہیں، اسپنرز کو مدد ملے گی، پچز دیکھ کر ڈبل اسپنرز کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یاسر شاہ نے بتایا کہ 4 سال پہلے یہاں کھیلا ہوں اچھی پرفارمنس رہی ہے، اب بھی مشتاق احمد ساتھ ہیں امید ہے کہ اس مرتبہ بھی اچھا پرفارم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گیم کا حصہ ہے کہ کبھی کوئی باؤلر پر فارم کرتا ہے تو کبھی دوسرا پرفارم کرتا ہے، میرا ٹیم میں رول تبدیل نہیں ہوا، صورتحال کے مطابق بولنگ کرتا ہوں۔

یاسر شاہ نے کہا کہ میں نے 18ماہ بہت محنت کی، فٹنس کی وجہ سے مسائل بھی ہوئے، اب میں بہتر ہورہا ہوں ردھم میں ہوں انگلینڈ میں بھی اچھی بولنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشتاق احمد کے ساتھ ایکشن اورگگلی پرکام کررہا ہوں، ماضی کی طرح مشتاق احمد کی موجودگی سے فائدہ ہوگا، گیند کواب چمکانا مشکل ہوگا فاسٹ بولرز کیلئے مسائل ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین