• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریباً 55ہزار کیسز کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی وبائی مرض سے امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

امریکا میں1 لاکھ 32 ہزار 500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 9 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اب تک متاثرہ بڑےشہروں میں نیویارک، کیلیفورنیا، فلوریڈا، ٹیکساس اور نیو جرسی شامل ہیں، جہاں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسپین کی 95 فیصد آبادی کورونا کا شکار ہوسکتی ہے

دوسری طرف بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دورانیے میں ساڑھے 4 سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار231 ہوچکی ہے، 4 لاکھ 42 ہزار صحتیاب اور 20 ہزار201 جان کی بازی ہار گئے۔

آسٹریلیا میں کورونا کی دوسری لہر رونما ہوگئی، لاک ڈاؤن کے بعد میلبرن کی 50 لاکھ آبادی کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس 5 لاکھ 74ہزار جانیں لے چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 10 ہزار 494 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 230 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 772 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 5 ہزار 703 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 869 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 388 ہو گئیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 384 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 98 ہزار 557 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 236 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 768 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 31 ہزار 119 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 61 ہزار 750 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 931 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 688 ہو گئے۔

تازہ ترین