• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردشی قرضہ دگنا، مافیاز حکومتی سرپرستی میں پل رہے ہیں، ن لیگ

گردشی قرضہ دگنا، مافیاز حکومتی سرپرستی میں پل رہے ہیں، ن لیگ


اسلام آباد (ایجنسیاں )مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ آصف اور احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی سر پرستی میں مافیاز پل رہے ہیں، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بجلی مہنگی ہوتی جا رہی ہے، معیشت کے حالات ابتر ہیں۔

صورتحال مزید گھمبیر ہوگی، حکومت کی نااہلی اور کرپشن بے نقاب کرتے رہیں گے، نااہل حکومت کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہو گئی، ملک پیچھے جارہاہے، موجودہ حکومت نے گردشی قرضہ دگنا کردیاہے۔ منگل کو خواجہ آصف نے احسن اقبال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔

معیشت کے حالات ابتر ہیں، صورتحال مزید گھمبیر ہوگی، جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو موجودہ وزیراعظم بل جلا رہے تھے، اب حکومت کہہ رہی ہے سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے۔

ہمارے منصوبوں کا افتتاح کر کے کریڈٹ لیا جا رہا ہے۔ دھرنوں سے ہمارا ڈیڑھ سال ضائع کرایا گیا، حکومت نے معیشت تباہ کر دی، آج گردشی قرض 2100 ارب روپے ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وژن 2025 کے ذریعے واٹر، انرجی، فوڈ سکیورٹی کے وژن کو اکٹھا کیا۔

اس حکومت نے منصوبے کو تباہ کر دیا، (ن) لیگ نے معیشت کو ترقی پر گامزن کیا، حکومت نے ہمارے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ملک پیچھے جارہا ہے۔

تازہ ترین