آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چینی ثقافت اور زبان پڑھنے والے پاکستانی طلبہ چین میں پڑھائی کرسکیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چینی ثقافت اور زبان پڑھنے والے پاکستانی طلبہ چین میں پڑھائی کرسیکں گے،جامعہ کراچی اور چین کی سچوان نارمل یونیورسٹی کے اشتراک اور سینٹر آف لینگویج ایجوکیشن اینڈ کوآپریشن(چین) کے تعاون سے سے جامعہ کراچی میں چینی زبان اور ثقافت پر مبنی چارسالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جبکہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کے چینی ڈائریکٹرشاؤپنگ نے سچوان نارمل یونیورسٹی کے صدر پروفیسرڈاکٹر وانگ مینگی (Professor Dr Wang Mingyi)اور سینٹر آف لینگویج ایجوکیشن اینڈ کوآپریشن(چین) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ماجیانفی(Professor Dr Ma Jianfei) کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کئے۔ اس موقع پر رجسٹر ار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد،کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کے پاکستانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خان،ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی صاحبزادہ معظم قریشی،ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین،ناظم مالیات طارق کلیم،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی،فارن اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر شمائلہ شفقت اور چائینز فیکلٹی ممبران اور دیگر بھی موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبہ پہلے دوسال کی کلاسز جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جبکہ آخری دوسال کا تدریسی عمل سچوان نارمل یونیورسٹی چین میں مکمل کریں گے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کا بنیادی مقصد پاکستانی طلبہ کو چینی زبان اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید