• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول کھولنے کیلئے اپریل میں SOPs دے چکے، کاشف مرزا


آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے کے لیے اپریل میں ایس او پیز دے چکے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولوں میں بریک اور اسمبلی کے اوقات ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسکولوں میں 3 شفٹیں شروع کرنے کی بھی بات کی ہے، تعلیمی ادارے زیادہ ذمے داری کا ثبوت دیتے ہیں۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹائز کرنے کے علاوہ مستحق طالب علموں کو ماسک بھی ہم دیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پرائیویٹ اسکولز پر بغیر ثبوت الزامات کی مذمت کرتے ہیں، کاشف مرزا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کی صوبائی حکومتوں اور وفاق نے کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے ستمبر 2020ء میں کھولنے پر اتفاق کیا ہے، جس کی حتمی منظوری آج نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر دے گا۔

تازہ ترین