آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر


پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، ایک تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 93 ہزار 536 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1814 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں24 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید