• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر 2 سال سے منفی شرح نموکا شکار

فیصل آباد(شہباز احمد) پاکستان میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر گزشتہ دو سال سے مسلسل منفی شرح نموکا شکار ہے۔ فارماسیوٹیکل کی شرح نمو منفی 5.38 ، آٹوموبائلز کی منفی 36.50 فیصدرہی،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 19-2018 میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے 15 بڑے گروپس میں سے 4جبکہ 20-2019 میں پانچ میں ترقی کی شرح مثبت رہی جبکہ دیگر گروپس کی شرح نمو منفی میں رہی ہے۔ واضح رہے کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں ٹیکسٹائل کا شیئر سب سے زیادہ تقریبا 21 فیصد ہے گزشتہ ایک سال کے دوران اس گروپ کی شرح نمو منفی 2.57 فیصد ہو گئی ہے۔ اسی طرح کھانے پینے کی اشیاء، مشروبات اور تمباکو پر مشتمل دوسرے بڑے گروپ کا شیئر 12.37 فیصد ہے۔

تازہ ترین