• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لے: جماعتِ اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے وفاقی حکومت سے کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کے دن (کل) سے کے الیکٹرک کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا دیں گے۔

کے الیکٹرک کی نااہلی پر جماعتِ اسلامی ایک بار پھر سراپائے احتجاج بن گئی۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں سندھ ہائی کورٹ مسجد خضراء کے باہر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں آئے ہوئے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائی کی جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک کی من مانیوں کے سبب پورا شہر اذیت میں مبتلا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہفتے سے کے الیکٹرک کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا دیا جائے گا جس میں عوام سےبھر پور شرکت کی اپیل ہے۔

تازہ ترین