• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوت مدافعت بڑھنے سے کورونا بچائو میں مدد مل رہی ہے‘ ڈاکٹر اسلم چوہدری

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ای این ٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ انسانی جسم میں قوت مدافعت میں اضافے سے کورونا وائرس سے بچنے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روزمرہ خوراک میں ایسے اجزاء شامل کئے جائیں جن سے تمام تر وٹامن حاصل ہوں اور پروٹین کی مطلوبہ مقدار پوری ہوتی رہے اور مریض جلد صحت یاب ہو سکیں۔ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹرز‘ نرسز سمیت تمام متعلقہ عملہ کورونا مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کیلئے ہرممکن خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ بڑی تعداد میں کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوامی سطح پر کورونا سے بچنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے تو اس جان لیوا وباء سے جلد چھٹکارا حاصل ہو سکتاہے۔
تازہ ترین