آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تعلیمی ادارے کھولنے کا معا ملہو زارت تعلیم نے این سی اوسی کے فیصلوں سے صوبوں کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد( وقا ئع نگار) تعلیمی ادارے کھولنے کے معا ملہ میں و زارت تعلیم نے این سی اوسی کے فیصلوں سے صوبوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو آگاہ کردیا ۔ تمام صوبائی حکومتوں کو فیصلے کی کاپی ارسال کرد ی گئی ہے۔این سی او سی نے ملک بھر میں 15ستمبر کو سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ سکول کھولنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکومت اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں کورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے گی۔
اسلام آباد سے مزید