مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ نون پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زاہد حسین بخاری پارٹی سے وابستگی رکھنے والےبہادر، مخلص اور شاندار شخصیت کے مالک تھے۔
صدر مسلم لیگ نون کا مزید کہنا ہے کہ والد کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، ہم سب عظمیٰ بخاری کے غم میں شریک ہیں۔
میاں شہباز شریف کا دعائے مغفرت کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل دیں۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
عظمیٰ بخاری کے والدین کورونا کا شکار، شہباز شریف کا اظہارِ ہمدردی
واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
گزشتہ ماہ عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری اور والدہ شاہدہ مظفر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں بحریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔