• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: سبزی، پھل مہنگے ہونے کیخلاف قرار داد جمع

پنجاب بھر میں سبزیاں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی گئی ہے۔

قرار داد مسلم لیگ نون کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

نون لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عید قریب آتے ہی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹماٹر 140 روپے کلو، پیاز 70 روپے کلواور دھنیا 250 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سبز مرچ کی قیمت 150 روپے اور ادرک کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب اسمبلی، 18.5 کھرب کے41 مطالباتِ زر منظور

قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔

تازہ ترین