• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ میں شامل چاروزراء کے سر پر خطرے کی تلوار لٹک گئی

لاہور(آن لائن) پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل چار وزراء کے سر پر خطرے کی تلوار لٹک گئی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزراء جن میں ڈاکٹر مرادراس، اجمل چیمہ، اعجاز عالم سمیت ایک اور وزیر شامل ہیں، میں سے دو وزراء کا قلم دان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ دیگر دو وزراء کی وزارت ختم کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق جن دو وزراء کا قلم دان تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ان میں ڈاکٹر مرادراس اور ایک اور وزیر شامل ہیں جبکہ صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور اعجاز عالم سے ان کی وزارتوں کا قلم دان واپس لیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مزید 6 صوبائی وزراء کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین