وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے احسن اقبال کے ایک ٹوئٹ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے نون لیگ کے رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر کریں آپ جیسے معمار پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔
شہباز گِل کا مزید کہنا ہے کہ کسی اور ملک میں اورنج لائن جیسا سفید ہاتھی عوام کے سر تھوپنے کی کوشش کرتے تو آپ کوچُن دیا جاتا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہناہے کہ یا آپ کو اس کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیا جاتا جو آپ نے لاکھوں روپے میں بیچا۔
واضح رہے کہ احسن اقبال کے جس ٹوئٹ پر شہباز گِل نے انہیں طنز کا نشانہ بنایا ہے اس میں احسن اقبال نے ایک شعر شیئر کیا تھا کہ
یہ بھی پڑھیئے:۔
شہباز گِل کا شہباز شریف اور احسن اقبال کے بیان پر ردِ عمل
ہم کو اس شہر میں تعمیر کا سودا ہے جہاں
لوگ معمار کو چن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ