• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 65 ہزار 746 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 76 ہزار 249 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 49 لاکھ 58 ہزار 30 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 253 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 77 لاکھ 31 ہزار 467 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 38 ہزار 247 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34 لاکھ 79 ہزار 650 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 17 لاکھ 91 ہزار 779 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 934 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 لاکھ 49 ہزار 624 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 72 ہزار 921 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 87 ہزار 959 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 23 ہزار 779 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 606 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 614 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 947 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 54 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 30 ہزار 123 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 24 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 17 ہزار 657 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 35 ہزار 491 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 4 ہزار 435 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 406 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 3 ہزار 33 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 830 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 133 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4 ہزار 172 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 87 ہزار 796 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 211 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 62 ہزار 173 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں کورونا کیسز 253604، اموات 5320

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 243 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 111 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 605 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 320 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 77 ہزار 628 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 151 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 656 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین