• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد چین کے مجموعی کیسز کے قریب

کراچی (ٹی وی رپورٹ، اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین کے مجموعی کیسز کے قریب پہنچ گئی۔ چین میں کورونا کیسز کی تعداد 83,605؍ ہے جبکہ کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 80281؍ ہوگئی ہے۔

منگل کو ملک میں کورونا سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5366 ہوگئی جبکہ 2074نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 255056 تک جاپہنچی ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 1606190؍ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 170656؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

منگل کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 2074 کیسز اور 62 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1151 کیسز اور 37 اموات، پنجاب سے 449 کیسز 13 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 254 کیسز اور 8 اموات، اسلام آباد 94 کیسز 2 ہلاکتیں، بلوچستان سے 47 کیسز اور ایک ہلاکت، گلگت 23 کیسز اور آزاد کشمیر سے 56 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔منگل کو سندھ میں کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے جسکے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1863 ہوگئی۔

24 گھنٹوں کے دوران مزید 1151 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 107773 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 65420 ہوگئی ہے۔پنجاب سے منگل کو کورونا کے 449 کیسز اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 87492 اور ہلاکتیں 2026 ہوچکی ہیں۔ پنجاب میں اب تک کورونا کے 63977 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد انتقال کرگئے جسکے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1114 ہوگئی۔

24 گھنٹوں کے دوران مزید 254 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 31001 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین