• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی ناکہ بندی، عالمی عدالت انصاف نے قطر کی حمایت کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے 4 پڑوسی ممالک کی جانب سے فضائی ناکہ بندی کیخلاف قطر کی حمایت کی ہے، قطر کے 4 پڑوسی ممالک جن میں بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں نے دوحا کی فضائی ناکہ بندی کررکھی ہے، ان چاروں ممالک نے عالمی عدالت انصاف میں فضائی حدود کی خودمختاری کے حوالے سے قطر کے حق میں فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس عالمی عدالت نے مسترد کردیا۔ آئی سی جے کے صدر عبدالقوی احمد یوسف نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاملہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشین آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ مذکورہ چاروں ممالک نے آئی سی اے او کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔ قطر نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ناکہ بندی کرنے والے ممالک کو ایوی ایشن کے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین