• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کا ڈاکٹر مصطفی کمال کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور اُن کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صفحہ اول کے سپاہی تھے، حکومت مصطفی کمال پاشا کی کورونا کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات کو سراہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر مصطفی کمال پاشا کی پیشہ وارانہ خدمات اور صلاحتیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر تھے اور ایک ماہر سرجن تھے۔

مرحوم پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر نشتر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین