• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیقہ کیانی کا کشمیر سے متعلق گانا یوٹیوب پر واپس آگیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کشمیریوں کے لیے گائے گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر آپس آگئی ہے۔

13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر خصوصی گانا جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: حدیقہ کیانی کا ترک فنکاروں کیساتھ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت

حدیقہ کیانی کا گانا یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے بعدصارفین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے امن اور محبت کے اِس پیغام کو پسند کیا جارہا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد ہی یوٹیوب سے اِس گانے کو ہٹا دیا گیا تھا جس کی اطلاع حدیقہ کیانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں دی تھی۔

گلوکار ہ نے بتایا تھا کہ ’کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق جاری کردہ اُن کا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ ہمیں خاموش کروانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم یہ امن اور محبت کا پیغام ہر حال میں پھیلائیں گے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’کشمیر سیویتاس دوبارہ سے گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کے لیے سرگرم ہے جیسے ہی ویڈیو اپ لوڈ ہوگی تو میں آپ سب سے معلومات شیئر کروں گی۔‘

اب اِس ضمن میں حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے چاہنے والوں کو ایک اہم معلومات سے آگاہ کیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے گانے کی یوٹیوب لنک شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ’کشمیر سیویتاس کی مدد سے ہمارے گانے کی ویڈیو دوبارہ سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی اور تُرک فنکاروں کا یہ گانا تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اُردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہے۔

گانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین