• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوئی ہے۔

شہر کے متعدد علاقوں ملیر کینٹ، گلستان جوہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یونیورسٹی روڈ، سہراب گوٹھ پر بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز  بارش شروع ہوئی ہے۔

بارش شروع ہونے سے پہلے شہر میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوئی اور کہیں کہیں آندھی بھی آئی جس کے بعد اچانک بارش شروع ہوگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

بارش کے بعد بعض علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

تازہ ترین