• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ضروری چالان کرنیوالا ٹریفک پولیس میں نہیں رہے گا، ایس ایس پی

غیر ضروری چالان کرنیوالا ٹریفک پولیس میں نہیں رہے گا، ایس ایس پی 


ایبٹ آباد(جنگ نیوز)سینئر سپرنٹنڈٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک ایبٹ آباد نے اہلکاروں کو شہریوں کے غیر ضروری اور بھاری چالان کرنے سے سختی سے منع کردیااور کہاکہ صرف تیز رفتاری، کمسن بچوں کی ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ والوں سمیت بڑی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے۔ایس ایس پی ایبٹ آباد طارق محمود نے ٹریفک وارڈنز پر صاف صاف واضح کیا ہے کہ غیر ضروری اور بھاری چالان کرنے والا ٹریفک پولیس میں نہیں رہے گا۔ٹریفک وارڈنز سے خطاب کرتے ہوئے طارق محمود کا کہنا تھاکہ جون اور جولائی میں آپ لوگوں نے بے تحاشہ چالان کیے ، آپ لوگ نہ تو ریونیو ڈپارٹمنٹ سے ہیں اور نہ ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نمائندے ہیں، آپ کا کام ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کی مدد کرنا ہے، لوگ پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں اوپر سے آپ دھڑا دھڑ جرمانے کررہے ہیں۔

تازہ ترین