• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے 7 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل، ندیم بابر سب سے امیر، 2 ارب 75 کروڑ کے اثاثے

وزیراعظم کے 7 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل


اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے15 معاونین خصوصی اور 5 مشیران کے اثاثوں اور دو ہری شہر یت کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم کے 7 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل نکلے ۔ معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ شاہد اندروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایس اندرس کو 28 فروری کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔ وہ پیدائشی طور پر کنیڈ ا کی نیشنلٹی ہولڈرز ہیں ۔ اس وقت ان کے پاس سنگاپور کی ریزیڈنسی ہے ۔

 معاون خصوصی نیشنل سیکورٹی ڈویژن معید یوسف کی امریکی شہریت کے حامل ہیں۔ معید یوسف کو دسمبر 2019 میں معاون خصوصی بر ائے قومی سلامتی مقرر کیا گیا۔کابینہ ڈویژن معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں۔ 

ندیم بابر کو 22اپریل 2019 کو معاون خصوصی بر ائے پیٹرولیم مقرر کیا گیا۔ خصوصی پاور ڈویژن شہزاد قاسم امریکی شہریت کے حامل نکلے۔ معاون خصوصی پارلیمانی کوآرڈینشن ندیم افضل گوندل کی بھی دوہری شہریت نکلی ۔ندیم افضل چن کے پاس کینڈین شہریت ہے۔ 

ندیم افضل گوندل کو 15 جنوری 2019 کو معا ون خصوصی بر ائے پار لیمانی کو آ رڈی نیشن مقرر کیا گیا۔معاون خصوصی اورسیز زلفی بخاری بھی دوہری شہریت کے حامل نکلے زلفی بخاری برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ 

سید ذوالفقار عباس بخاری کو 13مئی 2020 کو معاون خصوصی بر ائے اووریز پا کستانیز ڈویژن مقرر کیا گیا معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈر نکلے ۔

معاون خصوصی شہباز گل کو 13مئی 2020 کو معاون خصوصی بر ائے سیا سی روابط مقرر کیا گیا۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے صرف پاکستانی شہریت ظاہر کی ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں ۔ وزیر اعظم کے پانچوں مشیروں نے پا کستانی شہریت ظاہر کی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے50 لاکھ روپے مالیت کی مرسیڈیز گاڑی اپنے اثاثوں میں ظاہر کی۔ حفیظ شیخ نے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اپنے اثاثوں میں ظاہر کئے۔ مشیر خزانہ نے بنک میں 13 کروڑ 50 لاکھ روپے اپنے اثاثوں میں ظاہر کئے ۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ایک ارب 75 کروڑ 68 لاکھ 39 ہزار 276 روپے کے کل اثاثے ظاہر کئے۔ مشیر تجارت نے اپنے نام پر ایک ارب 35 کروڑ 50 لاکھ 66 ہزار 438 روپے کے اثاثے ظاہر کئے ۔ عبدالرزاق داود نے اہلیہ کے نام 40 کروڑ 17 لاکھ 71 ہزار 838 روپے کے اثاثے ظاہر کئے۔ عبدالرزاق داود نے اسٹاک اینڈ شیئر میں 52 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار 409 روپے سرمایہ کاری ظاہر کی۔ 

مشیر تجارت نے اہلیہ کے نام 5 کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار 583 روپے اسٹاک اینڈ شیئرز میں سرمایہ کاری ظاہر کی ۔ مشیر تجارت نے 31 کروڑ 58 لاکھ 58 ہزار 42 روپے کی نقد رقم ظاہر کی۔ مشیر تجارت نے اہلیہ کے نام بنک میں 45 لاکھ 51 ہزار 149 روپے کیش ظاہر کیا۔ مشیر تجارت نے اہلیہ کے نام 52لاکھ 3 ہزار 500روپے مالیت کے 100 تولہ زیورات کے اثاثے ظاہر کئے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے، عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں زرعی اراضی اور کارروبار کی مالیت ظاہر نہیں کی، معاون خصوصی صحت ظفر مرزا 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کے مالک ہیں، معاون خصوصی کے پاس 2 کروڑ روپے مالیت کا گھر اور 3 کروڑ کے پلاٹس بھی ہیں، ظفر مرزا کی اہلیہ کے پاس 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی ہیں۔

معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر 2 ارب 75 کروڑ روپے کے مالک ہیں، ندیم بابر کی پاکستان اور بیرون ملک جائیددیں ہیں، ندیم بابر کے بیرون ملک 2 درجن سے زائد کمپنیوں میں شیئرز ہیں، ندیم بابر پاکستان میں 12 کروڑ97 لاکھ روپے کی کمرشل اراضی کے مالک ہیں۔ 

معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدرس 71 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں، تانیہ ایدرس کی امریکی سنگاپور یوکے میں متعدد پراپرٹیز ہیں، معاون خصوصی برائے تحفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر 2 کروڑ روپے سے زائد کی مالک ہیں، معاون خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی ڈویژن معید یوسف بھی ارب پتی نکلے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل11 کروڑ 85 لاکھ روپے کے مالک ہیں، شہباز گل کے ذمے 2 کروڑ 42 لاکھ کے واجبات ہیں، شہباز گل کے موجودہ اثاثوں کی مالیت9 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے، پاکستان میں ایک پلاٹ اور فارم ہاوس اور بیرون ملک ایک گھر کے مالک ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز زلفی بخاری کے اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی ہیں، زلفی بخاری پاکستان میں 1300 کنال سے زائد اراضی کے مالک ہیں، اسلام آباد میں زلفی بخاری کے 34 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس ہیں، زلفی بخاری لندن میں 48 لاکھ 50 ہزار پاونڈ کی جائیداد کے بھی مالک ہیں.

زلفی بخاری کے پاس بیرون ملک 5 کمپنیوں کے شیئرز ہیں، زلفی بخاری کی اہلیہ کے پاس 5 لاکھ پاونڈ مالکیت کا سونا ہے، زلفی بخاری اور انکی اہلیہ کے پاکستان میں 24 لاکھ روپے بینکوں میں موجود ہیں، زلفی بخاری کی بیرون ملک بینکوں میں 17 لاکھ پاونڈ رقم موجود ہے۔ مشیر ملک امین اسلم ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ 

معاون خصوصی شہزاد اکبر کے 7 کروڑ 77لاکھ کے مالک ہیں ۔ معاون خصوصی علی نواز 5 کروڑ 38 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وفاقی کابینہ کی کل تعداد 50 ہے۔ اس میں سے غیر منتخب ارکان کی تعداد 19 ہے ۔ ان میں سے چودہ معاونین خصوصی اور پانچ مشیر ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرعشرت حسین کے اثاثو ں کی مالیت 19کروڑ 42لاکھ 22ہزار روپے ہےمعاون خصوصی شہزاد سید قاسم کے دبئی میں تین گھروں کی مالیت دو کروڑ درہم ہے۔ امریکا میں پراپرٹی کی قیمت 8 لاکھ 65 ہزار ڈالر ہے،۔ شہزاد سید قاسم کے امریکہ میں بینک اکاونٹس میں 21 لاکھ ڈالر، دبئی میں بینک اکاونٹس میں 18 لاکھ درہم موجود ہیں۔ شہزاد سید قاسم کی دبئی میں دو گاڑیوں کی مالیت 3 لاکھ 55 ہزار درہم ہے ۔

معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ 15 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ گلبرگ گرین میں 7 کروڑ روپے ما لیت کا فارم ہاوس،کراچی، لاہور اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات کے پاس 5 پلاٹس بھی ہیں ۔ رحیم یار خان اور بہاولپور میں 65 ایکڑ اراضی بھی موجود ہے۔ باابر اعوان کے پاس ایک کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی 6 گاڑیاں، 20 لاکھ روپے کے زیورات اور لاکھ روپے کے فرنیچر کے بھی مالک ہیں۔ 

بابر اعوان کے پاس 18 لاکھ روپے کے زرعی آلات ہیں جبکہ تین لاکھ روپے کی کلب ممبر شپ بھی حاصل کررکھی ہےبابر اعوان نے 5 کروڑ سے زائد نقد رقم جبکہ 2 کروڑ سے زائد رقم بنک اکاونٹس میں ظاہر کی ہے۔ندیم بابر ان سب سے امیر اور عبد الرزا ق دائود دوسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین