• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنی دہری شہریت تسلیم کرلی

کراچی (ٹی وی رپورٹ )معاون خصوصی برائے سیاحت و سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا کہ دہری شہریت کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔

شہباز گل ‘معیدیوسف اورندیم افضل چن کے پاس غیرملکی پاسپورٹ نہیں۔ 

اگر کوئی مشیر غیر ملکی رہائش رکھتا ہے تو بتایا جائے کہ قانون کہاں ٹوٹاہے؟ اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ میری دہری شہریت ہے۔ 

گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی دعوت پر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں مدعو کیا جا سکتا ہے ۔ 

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں قانون سازی متوقع ہے۔ 

زلفی بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی میں ڈائون سائزنگ واپس نہیں ہو گی، بہتر ہے پی ٹی ڈی سی ملازمین گولڈن ہینڈ شیک لیں۔ 

جہانگیر ترین کی نواز شریف سے ملاقات کا علم نہیں، جہانگیر ترین کے معاملے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔

تازہ ترین