• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کے اعلان کے باوجود دودھ والوں کی ہٹ دھرمی

کمشنر کراچی کے اعلان کے باوجود شہر قائد میں دودھ والوں کی ہٹ دھرمی جاری ہے، دودھ بدستور 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کے اعلان شدہ ریٹ کے بجائے دودھ بدستور 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، کمشنر کراچی نے نئے ریٹ کے تعین سے قبل پرانے ریٹ پر دودھ بیچنے کا حکم دیا تھا۔

صدر ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرانی قیمت پر دودھ بیچنے کی یقین دہانی نہیں کروائی تھی، نئی قیمت کے تعین کے لیے اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدرشاکر عمر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو قیمت تعین کے معاملے میں شامل کیا جائے۔

تازہ ترین