• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی میں جانی نقصان کا معاوضہ 5 سے10 لاکھ کرنے کی تجویز

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی میں جانی نقصان کا معاوضہ 5 لاکھ سے 10 لاکھ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ کراس فائرنگ میں عام شہریوں کی اموات پر 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کی تجویز بھی آئی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی زد میں آنے والے کا معاوضہ 2 لاکھ سے 5 لاکھ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ دہشتگردی میں معمولی زخمی کا معاوضہ 1 لاکھ سے بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دہشگردی میں مستقل معذور ہونے کا معاوضہ 2 لاکھ سے 4 لاکھ کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ دہشتگردی میں شدید زخمیوں کو 2 لاکھ معاوضہ دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں کمانے والے کی موت پر معاوضہ 1 لاکھ سے بڑھاکر 2 لاکھ کرنے کی تجویز آئی ہے جبکہ جنہیں نقصان ہو، انہیں 5 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ نقصانات کی مختلف اقسام کا معاوضہ جو پہلے 2 لاکھ تھا اب 5 لاکھ ہوگا، جبکہ جو پہلے 60 ہزار تھا اب1 لاکھ سے 3 لاکھ تک ہوگا۔

تازہ ترین